• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک وقت 31 کھانوں کی پلیٹیں سرو کرنے والا ویٹر، ویڈیو وائرل


اسرائیلی ویٹر نے بیک وقت کھانے سے بھری 31 پلیٹس سرو کرکے سب کو حیران کردیا۔

شمالی اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے ایک ہوٹل میں ویٹر کی جانب سے گاہکوں کو کھانے کی 31 پلیٹس بیک وقت اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں موجود ویٹر کتنی آسانی کے ساتھ ڈھیر ساری پلیٹس اٹھایا ہوا ہے اور اس دوران اسے کوئی مشکل بھی پیش نہیں آرہی۔

ویٹر کی اس ویڈیو  کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے ہیں اور اس ویٹر کی صلاحیت کو دیکھ کر داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید