• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریئر میں بہتری اور تبدیلی کیلئے نیا کیریئر نیوی گیٹر ٹول متعارف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اے سی سی اے نے کیرئیر میں بہتری اور تبدیلی کے لیے نیا کیرئیر نیوی گیٹر ٹول متعارف کرادیا،دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) نے آج ایک نئے اور بلامعاوضہ کیرئیر نیوی گیٹر ٹول متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اکاؤنٹنٹس اور فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ورافراد کو اپنے کیرئیر میں ترقی کرنے اور اِس شعبے میں دستیاب روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کی جاسکے۔یہ ڈیجیٹل ٹول اْن بنیادی ، اسکلز کو شناخت کرتا ہے جن کی اکاؤنٹنٹس کو کیرئیر کے ہر مرحلے پر ضرورت پڑتی ہے اوراْنھیں موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ آئندہ دہائی میں بھی کامیاب ہو سکیں۔یہ ٹول فنانس سے تعلق رکھنے والے افراد کی ترقی کے لیے راستے بھی تجویز کرتا ہے اور ایسے مواقع نمایاں کرتا ہے جن میں ، اِن اسکلز میں بہتری لا کر، ترقی کی جا سکتی ہے۔ کیرئیر نیوی گیٹر نے سرکاری اورنجی شعبوں میں 120 کرداروں کی شناخت کی ہے اور اْن کے لیے درکار اسکلز اور مطلوبہ تجربہ بیان کیا ہے، تاکہ ارکان اور اسٹوڈنٹس ،جونیئر کی سطح سے چیف ایگزیکٹو کی سطح تک،اپنے کیرئیر کا راستہ ترتیب دے سکیں۔جہاں کہیں تربیت کی کمی ہو، یہ ٹول اْنھیں کنٹی نیوس پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (CPD) کورسز سے منسلک کرتاہے تاکہ وہ اس کمی کو دور کر سکیں۔ہر سطح پر ٹھیک کس نوعیت کی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،اے سی سی اے کا مقصد اسکلز کا نقشہ تیار کر کے اسٹوڈنٹس اور ارکان کو سینئر لیڈرشپ کے کرداروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ ٹول اْن کے لیے اِس بات کو شفاف بنائے گا کہ اْنھیں کن اقدامات کے کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین