• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا گرین ہائیڈروجن لیڈربننے کا منصوبہ

پیرس ( نمائندہ جنگ ) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ایٹمی ، ہائیڈروجن پاور کو 30 بلین پونڈ کے صنعتی خسارہ واپس کرنے کے منصوبے میں ڈال دیا۔صدر ایمانوئیل میکرون نے پانچ سالہ سرمایہ کاری کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ فرانس 2030 تک گرین ہائیڈروجن کا لیڈربننے اور نئے ، چھوٹے ایٹمی ری ایکٹر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔منصوبے کا مقصد صنعتی چیمپئنز اور جدت کو فروغ دینا ہے۔فرانسیسی صدر نے کاروباری رہنماؤں اور نوجوان تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ہی وقت میں جدت اور صنعت کاری کی جنگ لڑنی چاہیے۔ انہوں نے ملک کو دوبارہ صنعتی ریاست بنانے کے لیے 30 بلین ڈالر (35 بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی نقاب کشائی بھی کی۔میکرون نے منصوبے کے کچھ اہداف کا تعین کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ایک کم کاربن طیارہ ، ایک چھوٹا ماڈیولر ری ایکٹر کے ساتھ ساتھ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے دو میگا فیکٹریاں بنائے گا - یہ سب دہائی کے آخر تک ہوگا۔ یہ بڑی تعداد میں برقی گاڑیاں بھی تیار کرے گا۔میکرون فرانس کے صدارتی انتخابات سے چھ ماہ قبل تقریر کر رہے تھے ، جس میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایلیسی پیلس میں دوسری پانچ سالہ مدت کے لئے منتخب ہونے کی راہ ہموار کریں گے۔
تازہ ترین