• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں خوراک کا بحران شدت اختیار کرنے لگا

راچڈیل(نمائندہ جنگ)کرسمس کا مذہبی تہوار قریب آتے ہی خوراک کی قلت کا بحران سر چڑھ کر بولنے لگا کرسمس کی تیاریوں میں مشغول برطانوی عوام سپر مارکیٹوں میں خالی شیلفوں کو دیکھ کر سخت پریشاند کھائی دیتے ہیں۔ رٹیلرز کی طرف سے کرسمس کے موقع پر خریداری میں خلل پڑنے کی تنبیہ کے بعد صارفین میں بے چینی پائی جاتی ہے ایک ہی وقت میں ایندھن‘ سی واو ٹو گیس اور خوراک کے بحران سمیت توانائی کے بلوں ‘ اور قیمتوں میں اضافے نے صارفین کو سخت ذہنی دبائو سے دوچار کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں صورتحال کے تناظر میں تقریبا 0.6 خوردہ فروخت میں اضافہ ہوا۔ برٹش ریٹیل کنسورشیم (بی آر سی) کے چیف ایگزیکٹو ہیلن ڈکنسن او بی ای نے کہا ہےکہ کرسمس کی تیاری کے لیے ایچ جی وی ڈرائیور کی کمی سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے ۔خوردہ فروش ، کسان اور مینوفیکچررز تیاری کر رہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ کافی خوراک اور تہوار کے تحائف سپلائی چین کے ذریعے بروقت مارکیٹوں تک منتقل ہوںمگربدقسمتی سے ڈرائیوروں کی کمی ان تیاریوں اور اخراجات کو بڑھانے میں رکاوٹ ہے جو بالآخر زیادہ قیمتوں میں ظاہر ہوگی خوردہ فروش ہزاروں نئے برطانوی ڈرائیوروں کو بھرتی اور تربیت دینے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن حکومت کو 90 ہزار ڈرائیوروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے اپنی ویزا سکیم کو فوری طور پر بڑھانے کی ضرورت ہوگیا ہے۔ایچ جی وی ڈرائیوروں کی کمی کے باعث بڑی بندرگاہوں پر کنٹینرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ برٹش انٹرنیشنل فریٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس نے سمجھا ہے کہ بندرگاہ پر کارگو کے اوسط رہنے کے اوقات گزشتہ دو ہفتوں میں پانچ سے 9.7 دنوں میں دوگنا ہو چکے ہیں یہ تعداد گزشتہ سال کی اوسط سے تقریبا دو گنا ہے۔ برطانیہ کی چالیس فیصد کنٹینر برآمدرات کو بندرگاہ سنبھالتی ہے مگر موجودہ حالات ماضی سے مختلف ہیں لاری ڈرائیوروں کی کمی کا مطلب ہے کہ زیادہ کنٹینر جمع ہونے کے بجائے مسلسل پہنچ رہے ہیں یہ صورتحال ایک بیک لاگ پیدا کر رہی ہے جس سے خوردہ فروش متاثر ہو رہے ہیں ۔کے پی ایم جی میں برطانیہ کے ہیڈ آف ریٹیل پال مارٹن نے کہا ہےکہ سال کے آخری تین مہینے اسٹورز کے لیے ʼچیلنجنگ لگ رہے ہیںجیسا کہ ہم کرسمس کی خریداری کے اہم دور میں داخل ہو رہے ہیں خوردہ فروشوں کو عملے کے دباؤ اور سپلائی چین کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورخریداروں تک سامان کی رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین