• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تازہ حملوں میں100 یمنی باغی ہلاک کردیئے، سعودی اتحاد

ریاض(اے ایف پی) سعودی عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمنی باغیوں کے خلاف ہوائی حملے میں جنوبی مارب کے علاقے میں 100 سے زائد یمنی باغی ماردیئے گئے ہیں۔ عبدیا ضلع میں مرنے والے افراد کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔جبکہ پیر کے دن 156 اور منگل کو 134 باغی مارے گئے ہیں۔ اس طرح رواں ہفتے میں مر نے والوں کی تعداد 400 ہوگئی ہے۔ سعودی اتحاد نے 19 بڑے ہوائی حملے کئے ہیں تاہم حقیقی اعداد وشمار کی آزاد زرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین