• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈی حوالہ کاروبار کرنے والے دو مقامات پر چھاپے

کراچی (اسد ابن حسن) پورے ملک میں غیر قانونی فارن کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے لاہور کے نیئر شیخ کی منی ایکسچینج کمپنی لنک انٹرنیشنل پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں بغیر حساب کتاب کے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ اس موقع پر موجود تمام الیکٹرونکس ڈیوائسز اور کھاتہ جات قبضہ میں لے لئے گئے۔ اسی طرح ایک دوسری کارروائی میں مزید غیر قانونی، غیرملکی کرنسی کا حوالہ / ہنڈی کا کام کرنے والے شعیب بٹ کے گھر واقع جوہرٹاؤن لاہور پر بھی چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے غیرملکی کرنسی و کھاتہ جات برآمدکرکے ایف آئی اے نے اپنے قبضے میں لے لئے۔

تازہ ترین