• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ ہربنس پورہ میں وکیل کےخلاف درج ایف آئی آر خارج کی جائے، پنجاب بارکونسل

لاہور( وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین فرحان شہزاد اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی حاجی محمد افضل دھرالہ نے اشفاق سراء ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں 2مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں متواتر وکلاءبرادری کے خلاف فرضی واقعات پر مشتمل مقدمات درج کرکے وکلاءکو ہراساں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس طرف متعدد بار حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کروائی گئی لیکن اس سلسلہ میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ۔

تازہ ترین