• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، مریم کے خلاف کیس مشکوک، سپریم کورٹ کا اختیار تھا نہ نیب عدالت کا، وکیل مریم

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے سے متعلق درخواستوں پر نیب کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر پر مشتمل خصوصی بینچ نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر اپیلوں کی سماعت کی۔ 

مریم نواز کے وکیل عرفان قادر جبکہ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عرفان قادرنے کہا مریم کیخلاف کیس مشکوک ہے،جے آئی ٹی سپریم کورٹ کااختیار تھا نہ نیب عدالت کا۔ 

جسٹس عامرفاروق نے ریماکس میں کہا کہ نیب والے تھانے کی طرح چلتے ہیں ہرملزم کوجیل بھیجناچاہتے،مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی اپیل پرسماعت آج ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ نیب کی ملزم کو گرفتار کرنے کی اپنی پالیسی ہے، میں نے نیب کی گرفتاری کی آج سے18سال پہلے پالیسی بنائی تھی۔

نیب مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنا چاہتا ہے، حالانکہ وائٹ کالر کرائم میں ملزم کو جیل بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوتی، فوجداری مقدمے میں تھوڑا سا شک ہو تو فائدہ ملزم کو جاتا ہے۔

تازہ ترین