• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، 5 فرار

بہاول پور(نمائندہ جنگ) سی ٹی ڈی بہاولپور ریجن فورس کی پاکپتن میں کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہوگئے ،بہاولنگر دھماکوں میں ملوث گرفتار دہشتگرد عمردراز کی نشاندہی پر کارروائی، فرار دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ،تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بہاولپور اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 فرار ہوگئے، سی ٹی ڈی اور پولیس زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولنگر دھماکوں میں ملوث دہشت گرد عمردراز کو بہاولنگر سے گرفتار کیا تھا، جس کی نشاندہی پر بارودی مواد برآمدگی کے لئے پاکپتن میں کارروائی کی گئی اور موضع کالے پٹھان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، زرائع کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گرد کے ساتھیوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین