• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمتوں میں کوٹا، نابینا افراد دوسرے دن بھی کراچی، لاہور اور پشاور میں سڑکوں پر

لاہور(مانیٹرنگ سیل)ملازمتوں میں کوٹہ کے معاملے پر کراچی، لاہور اور پشاور میں نابینا افراد دوسرے روز بھی سڑکوں پر آگئے۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ سرکاری نوکریوں میں کوٹے کی سیٹوں پرنابینا افراد کی تعنیاتیاں کی جائیں، کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر نابینا افراد کی جانب سےاپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا گیا، مظاہرے کے باعث سندھ اسمبلی کے سامنے کی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کافی عرصے سےتعلیم کے باوجود سرکاری نوکریوں میں کوٹے کی سیٹوں پر نابینا افراد کو نظرانداز کیا جارہا ہے،اس کے علاوہ لاہور میں بھی بینائی سے محروم افراد ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا فیصل چوک مال روڈ پر دھرنا رات گئے جاری رہا،مظاہرین نےدن بھر مال روڈ پرفیصل چوک کوچاروں اطراف سے بند کئے رکھا جس کی وجہ سے ریگل چوک، ایجرٹن روڈ اور فیصل چوک سے ٹریفک ڈائیورشن لگانا پڑی، ادھر پشاور میں بصارت سے محروم افراد نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرکے خیبرروڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔

تازہ ترین