ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ وہ اس نئی تصویروں میں بہت بدلے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
اداکار ٹام کروز جنہوں نے حال ہی میں اپنی فلم’ مشن امپاسبل 7‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جب وہ بیس بال کا ایک میچ دیکھنے کے لیے آئے تو شائقین ان کو دیکھ کر دنگ رہ گئے کیونکہ انہیں پہچاننا بہت ہی مشکل تھا ۔
ٹام کروز کی یہ نئی تصاویر دیکھنے کے بعد بین الاقوامی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ممکن ہے کہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، معروف مصنف مولی نائٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹام کروز کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا واقعی سین فرانسسکو میں ہونے والی تقریب میں اداکار کو ہی دیکھا گیا تھا۔
ٹام کروز کی سرجری ہونے کے بارے میں خبریں پھیلنے کے بعد برطانوی جریدے نے ان خبروں کی تصدیق کرنے کے لیے اداکار کے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تھا ۔
اداکار کے ڈاکٹر ایلس ہینشا نے بتایا کہ ٹام کروز کے چہرے کی سرجری ہوئی ہے اور انکا چہرہ اس سرجری کی بعد آنے والی سوجن کی وجہ سے پہچانا نہیں جارہا ۔