• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول چہروں میں سے ایک ہیں، وہ ناصرف اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ڈراموں کی دُنیا میں مشہور ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی بھی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز اُنہیں ہی حاصل ہے۔

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان کے کردار مہوش کو پوری دُنیا سے محبت ملی جس سے اُن کی مقبولیت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عائزہ خان ڈرامہ انڈسٹری کے بعد اب فیشن انڈسٹری پر بھی راج کر رہی ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ کپڑوں کے مختلف برانڈز کے لیے اپنے فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

ٹیلی ویژن انڈسٹری پر حکمرانی کے بعد عائزہ خان فیشن انڈسٹری میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، وہ مخلتف برانڈز کی مہم اور دلکش برائیڈل شوٹس کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ عائزہ خان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل بنتی جارہی ہیں کیونکہ وہ مقبول ترین فیشن برانڈز کے لیے فوٹو شوٹ کرواتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

یہاں عائزہ خان کی  5 مقبول ترین برائیڈل شوٹس پر ایک نظر ڈالیں:

























































واضح رہے کہ عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین