• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ایم این ایز کی مشاورت سے جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر گفتگو ہوئی تو وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔

تازہ ترین