پشاور میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے، ایک دن میں مزید 521 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں میں ایک سو پچیس افراد کو ڈینگی وائرس نے بیمار کردیا ہے۔
اسی طرح راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 94 افراد ڈینگی کا شکار بنے ہیں۔
پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 325 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 229 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔