• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نائب صدر کا دورہ ارونا چل پردیش، چین بھارت میں لفظی گولہ باری

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی رہنما کے دورہ اروناچل پردیش پر چین نے اعتراض کیا ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے اور وہ اسے بھارتی ریاست تسلیم نہیں کرتا۔چین نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسے دوروں سے گریز کرنا چاہیے ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ سرحدی مسئلے پر چین کا موقف مستقل اور واضح رہا ہے۔ چینی حکومت نے کبھی بھی نام نہاد اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کیا جو بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر اورغیر قانونی طور پر قائم کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق جہاں تک اس علاقے کا تعلق ہے تو چین کسی بھی بھارتی رہنما کے دورے کا سخت مخالف ہے۔چینی ترجمان نے مزید کہا، "ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کے ان اہم خدشات کا احترام کرے، کوئی بھی ایسا اقدام کرنے سے گریز کرے جس سے سرحدی مسائل مزید پیچیدہ اور وسیع ہونے کا خدشہ ہو۔

تازہ ترین