• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں راشد خان کافی خطرناک ثابت ہونگے، کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے راشد خان کافی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، میگا ایونٹ میں تمام ٹیموں کے پاس میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں، اچھے مقابلے ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے پاس میچ ونر موجود ہیں، کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھا آغاز کرے۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چیلنج یہ ہوگا کہ ہر 3 دن بعد نئے حریف کا نئے گراؤنڈ پر سامنا ہوگا، مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا پڑے گا۔

کین ولیمسن نے افغانستان کے لیگ اسپنر راشدخان کے حوالے سے کہا کہ وہ کافی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 26 اکتوبر کو کھیلے گی۔

تازہ ترین