• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی ایک ٹیم کو فیوریٹ نہیں کہہ سکتے: مرلی دھرن

سری لنکن لیجنڈ مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ یو اے ای اور عمان کی کنڈیشنز میں کسی ایک ٹیم کو فیوریٹ نہیں کہہ سکتے، کوئی بھی ٹیم اس ورلڈ کپ کو جیت سکتی ہے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر لکھے گئے کالم میں سری لنکن لیجنڈ مرلی دھرن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میچز میں اننگز کے ابتدائی 6 اوورز اہم ہوں گے، 70 سے80 فیصد میچ کا فیصلہ ابتدائی اوورز میں ہی ہو جائے گا۔

مرلی دھرن نے کہا کہ اگر شروعات اچھی نہیں ہوئیں تو بعد میں کم بیک کافی مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اچھا آغاز ملنا بہت اہم ہے، خوشی ہے کہ بیٹسمینوں کے اس فارمیٹ میں اسپنرز کا کردار بھی اہم ہو گیا ہے۔

مرلی دھرن کامزید کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بولرز دفاعی بولنگ کریں، رنز روکیں تو کامیاب رہتے ہیں، بولرز کے لیے اہم ہے کہ بیٹسمین کے ذہن کو پرکھ کر بولنگ کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں اسپنرز کا رول کافی اہم ہو گا۔

تازہ ترین