• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز نے سری نگر، پلواما میں 2 کشمیری شہید کردیے

بھارتی فورسز نے سری نگر اور پلواما میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے ریاستی گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سری نگر اور پلواما میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق سری نگر اور پلواما کے علاقوں میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین