• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت، وزیراطلاعات، زلفی بخاری پر لگائے الزامات پر معافی نامہ شیئر کیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا، دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ریحام خان کے اس ٹویٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں ریحام خان نے زلفی بخاری پر لگائے جانے والے الزامات پر معافی نامہ شیئر کیا۔

 ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں 7 دسمبر 2019، 15 مارچ 2020، 17 مارچ 2020ءاور 23 مارچ 2020ءکو زلفی بخاری پر لگائے جانے والے الزامات پر بھی کہا کہ یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے۔