• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس پھر کورم کی نذر‘ قانون سازی نہ ہوسکی

اسلام آباد (ایجنسیاں) قومی اسمبلی کااجلاس ایک بار پھر کورم کی نذر ‘اہم قانون سازی نہ ہوسکی جبکہ سابقہ فاٹا کو وفاقی حکومت نے اپنے حصے سے فنڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک این ایف سی میں سابقہ فاٹا کو اضافی فنڈز دینے کا فیصلہ نہیں ہوتا وفاق فنڈز دے گا ۔ سپیکر اسد قیصر نے سابقہ فاٹا کے اضلاع کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں اضافی 3 فیصد وسائل فراہم نہ کرنے کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا ۔ سابق فاٹا اضلاع کو این ایف سی سے اضافی تین فیصد فنڈز نہ دینےسے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے بتایا کہ جب تک فاٹا کو اضافی فنڈز دینے کا فیصلہ نہیں ہوتا وفاقی حکومت اپنے حصے میں سے فاٹا کو فنڈ دے گی۔

تازہ ترین