• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتاہے،علماء

لاہور( پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوںمولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداقبال، مولانا خالدمحمود نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا مذہبی اور آئینی فریضہ ہے ہرقیمت پر اسکا تحفظ کریں گے۔منکرین ختم نبوت کے خلاف ہماری آئینی وقانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام قربت خداوندی حاصل کرنے کے مترادف ہے، منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا یہ وہ تاریخ ساز فیصلہ تھا جس کے ذریعہ متفقہ طور پر قومی اسمبلی کے ارکان نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر پیارے نبی اکرم ؐ سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا۔شرکاء سے وعدہ لیا گیا کہ وہ28,29 اکتوبر کو سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔
لاہور سے مزید