کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کاکڑ ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ، بی اے پی کے چیف آرگنائزر رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی ، قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی ، بی اے پی کے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھیتران ، رکن صوبائی اسمبلی میر اکبر آسکانی جمعہ کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔