ایران میں قید برطانوی شہری نازنین زغاری کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق نازنین کو اپریل میں دوسری بار ایک سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نازنین زغاری پر ایک سال کے لیے ملک چھوڑنے کی پابندی بھی لگائی گئی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی نژاد برطانوی نازنین کو ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام پر سزا سنائی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 5 برس ایران کی جیل میں قید رہنے والی نازنین کی سزا رواں برس مارچ میں ختم ہوئی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سزا ختم ہوتے ہی نازنین کو عدالت نے دوبارہ طلب کر کے مزید ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔
نازنین زغاری کو 2016ء میں تہران ایئر پورٹ سے ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔