• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا میلہ آج سے سجے گا، پہلا میچ میزبان عمان اور پاپوا نيوگنی کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہوں گے ۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت سے کھیلے گی، قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں، وہ خود فارم میں ہیں، اس کا فائدہ ہوگا ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید