• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کی زندگی کے جادوئی 22 برس کونسے ہیں؟

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی شدہ زندگی کے 22 سالوں کو جادوئی قرار دے دیا۔

مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ مادھوری اور اُن کے شوہر کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے ساتھ کے جادوئی 22 سال۔‘

دوسری جانب مادھوری کے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ اہلیہ کے لیے محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔


مادھوری کے شوہر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کی زندگی خوبصورت گُز رہی ہو تو وقت ہوا کی طرح تیز گُزرتا ہے اور میں نے گزشتہ 22 خوبصورت سالوں کے بارے میں ایسا ہی محسوس کیا ہے جو میں نے آپ کے ساتھ گزارے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم جہاں بھی رہے وہاں ہم نے حیرت انگیر وقت گُزارا اور مل کر ایک پیارا گھر بنایا۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اس دُنیا کی سب سے خوبصورت شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔

تازہ ترین