• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر، مریض کا نگلا فون ڈاکٹروں نے 6 ماہ بعد پیٹ سے نکال لیا

مصر کے ایک شہری کے کئی ماہ قبل غلطی سے نگلا فون ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے معدے سے نکال لیا۔

قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی اسپتال میں پیٹ کے درد کی شکایت کے ساتھ ایک مریض کو داخل کیا گیا جس کے معائنے کے بعد پتاچلا کہ مریخ کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیل چکا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے جب مریض کا آپریشن  کیا تو اس کے پیٹ سے عجیب و غریب شے برآمد ہوئی، وہ شے کچھ اور نہیں بلکہ ایک  موبائل فون تھا، اس انکشاف نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بھی حیران کردیا۔

غیر ملکی میدیا رپورٹس کے مطابق یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا۔

آپریشن کے بعد مریض کی حالت بہتر ہے اور اسے اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے تاکہ دیکھ بھال فراہم کی جاتی رہے۔

تازہ ترین