• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر و دیگر لیجنڈز کرکٹ کے ’مہا مقابلے‘ کیلئے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  بھی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاک بھارت ’مہا مقابلے‘ کیلئے تیار ہیں۔

شعیب اختر نے لیجنڈری کرکٹرز کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں انہیں لیجنڈز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں سابق پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس، بھارتی کرکٹرز سنیل گواسگر اور کپل دیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ بہترین لوگوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارتے ہوئے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ کے مہا مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

تازہ ترین