پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری اشتہار ’موقع موقع‘ کا بہترین جواب دے دیا۔
انہوں نے موقع موقع کے اشتہار سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ ’اس اشتہار کا بہترین جواب میچ جیتنا ہی ہوگا۔‘
گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے چند روز قبل ’اسٹار اسپورٹس‘ نے دوبارہ ’موقع موقع‘ کا اشتہار جاری کیا ہے۔
’موقع موقع‘ اشتہار دیکھنے میں تو ایک پاکستانی شائقین کی اس خواہش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو بھارت کوشکست دیتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔
اشتہار میں دیکھا گیا کہ ایک پاکستانی شائق ہاتھ میں پٹاخے لیے دبئی کی ایک الیکٹرانک دکان میں داخل ہوا جہاں ایک بھارتی سکھ مالک نے اسے سلام کیا۔
پاک بھارت ٹاکرے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی شائق ایک ٹی وی کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور جواب میں دکان کا بھارتی مالک اسے یاد دلاتا ہے کہ اس نے کچھ سال پہلے پاکستان کے ہارنے کے بعد اپنا ٹی وی کیسے توڑا۔
اس لیے وہ اسے ’بائی ون بریک 1‘ اسکیم کے تحت 2 ٹیلی ویژن سیٹ دیتا ہے۔ اس کے بعد اشتہار روایتی ’موقع موقع‘ کے بیک گراؤنڈ میوزک بجنے کیساتھ ختم ہو جاتا ہے۔