ملک میں چینی کی درآمد کا 50 ہزار ٹن کا دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ کر دیا گیا، ٹینڈر مہنگی بولی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی کی درآمد کیلئے 688 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم بولی ملی تھی، جبکہ چینی کی پورٹ پر لینڈنگ 116 روپے فی کلو سے زیادہ میں پڑنی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات ملا کر یوٹیلٹی اسٹورز تک چینی تقریبا 130 روپے کلو میں پڑتی۔
اس سے قبل بھی درآمدی چینی کیلئے ٹینڈر زیادہ بولی کے باعث منسوخ کیا گیا تھا، گزشتہ ٹینڈر میں درآمدی چینی کی کم از کم بولی 689 ڈالر ملی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر ہے۔