• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول انتقال کرگئے


سابق امریکی وزیر خارجہ ریٹائرڈ جنرل کولن پاول کا انتقال ہو گیا ہے۔

ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کولن پاول کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوئی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔

کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لےکر 2005 تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ رہے۔

کولن پاول امریکہ کے 12ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی رہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے وقت کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے۔

کولن پاول پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ تھے۔

سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہے۔


تازہ ترین