• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پولیو ویکسینیشن مہم اگلے ماہ سے شروع ہوگی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان بھر میں پولیو ویکسینیشن مہم اگلے ماہ سے شروع ہوگی۔ طالبان قیادت کی جانب سے پولیو مہم کی بحالی کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں اگلے ماہ 5 سال سے کم عمر 9.9 ملین بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائےگی، پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائےگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان قیادت کیساتھ بات چیت میں فوری طور پر خسرہ اور  کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

طالبان قیادت نے ہیلتھ ورکرز کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے اور فرنٹ لائن ورکرز میں خواتین ورکرز کی شمولیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسینیشن مہم درست سمیت میں انتہائی اہم قدم ہے۔ تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی پولیو کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔

تازہ ترین