• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 329 نئے کیسز رپورٹ، تین اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13118 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 7533 ہوچکی ہے۔ آج مزید 135مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 446535 ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6244705 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 465225  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت 11157 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 10886 گھروں میں، 28 آئسولیشن سینٹرز میں اور 243 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 240 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 329 نئے کیسز میں سے 48 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 23، ضلع جنوبی 12، کورنگی 5، ملیر 4، ضلع وسطی 3 اور ضلع غربی سے ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

دیگر اضلاع میں ٹھٹھہ اور مٹیاری 36-36، حیدر آباد اور نوشہرو فیروز 26-26، بدین 25، شہید بے نظیر آباد 21، تھر پارکر 17، سانگھڑ اور سکھر 11-11، جیکب آباد اور شکارپور 10-10، خیرپور 9، گھوٹکی 8، ٹنڈو الہ یار عمر کوٹ 7-7، لاڑکانہ اور میرپور خاص 6-6، ٹنڈو محمد خان 4 اور دادو سے 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید