Azeem Chaudhry - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
بدھ 28 ذوالحج 1438ھ 20 ستمبر 2017ء
عظیم چوہدری
February 27, 2016
پیپلز پارٹی تنزلی کی طرف گامزن

پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی تاریخ میں اس وقت سب سے کم مقبولیت کے گراف کی طرف مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مغربی پاکستان اور بالخصوص پنجاب کی مقبول ترین سیاسی جماعت نے اب تک اپنی مقبولیت کی کمی کا عوامی جائزہ بھی نہیں لیا۔ اب یہ جماعت سندھ کی حد تک محدود ہوچکی ہے اور قرائن بتاتے ہیں کہ اگلے عام انتخابات میں ان کو ملک بھر میں امیدوار تلاش...
November 26, 2015
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

یہ غالباً 1998 کی بات ہے کہ مجھے ڈھاکہ جانے کی ضرورت پیش آئی۔ ذاتی طورپر میرا کوئی بھی بنگلہ دیشی دوست نہ تھا۔ میںنے سیدمنور حسن اور سابق وفاقی وزیر مخدوم حامد رضا گیلانی مرحوم کے ساتھ بات کی۔ منور حسن صاحب نے مطیع الرحمانی کے نام خط دیا اور حامد رضا گیلانی صاحب نے فرمایا میرا کوئی دوست تو وہاں نہیں مگر بھتیجا جو بیٹےسے بڑھ کر ہے اس...
November 05, 2015
لیڈر نفرت اور محبت دونوں کا شکار ہوتے ہیں

سابق امریکی صدر رچرڈنکسن کے بقول لیڈر ہمیشہ کثیرا لجہتی پر عمل پذیر ہوتا ہے اسکی ایک اپنی ذات ہوتی ہے اس ذات سے متعلق ایک عوامی ہالہ بھی موجود ہوتا ہے اور اس کے علاوہ ایک چہرہ وہ ہوتا ہے جو محض اُس کے قریبی ساتھی دیکھتے ہیں یہ ممکن ہے کہ قریبی ساتھیوں کے چھوٹے گروہ پر بھی اسکی اصل شکل واضع نہ ہو اس لئے اس چھوٹے گروہ اور رائے عامہ...
October 28, 2015
”ناگہانی صورت اور ذمہ دار ادارے“

10اکتوبر 2005ءکو ملک کے نامور اینکر حامد میر کے ساتھ میری بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بہت ہی زیادہ تباہی ہوئی ہے اور امدادی اشیاءکی وہاں بہت ہی زیادہ ضرورت ہے، اس بات کے بعد میں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کے ساتھ رابطہ کیا ،ترابی صاحب باغ کے رہنے والے ہیں، انہوں نے نہ صرف حامد میر...
October 14, 2015
تاریخ کے گم شدہ اوراق

’’معاشرے میں رشوت ستانی، نفسا نفسی اور کنبہ پروری کا اس قدر دور دورہ تھا کہ ہماری اخلاقی اور سماجی زندگی تیزی سے پستی کی طرف جا رہی تھی ۔ لوگوں میں بد دلی اور مایوسی پھیل چکی تھی ، اور حکومت کے نظم و نسق کی اہلیت پر سے اعتماد اٹھ چکا تھا ۔ خصوصاََ غریبوں اور محنت کشوں کے حقوق اور خواہشات کو جس بے دردی کے ساتھ نظر انداز کیا گیا ، اسکی...
October 07, 2015
’’ضمنی انتخاب ہے معرکہ نہیں‘‘

1985ء سے تاریخی لحاظ سے لاہور پاکستان مسلم لیگ کا حمائتی بن چکا ہے۔ائیر مارشل اصغر خان جن کی جماعت تحریک استقلال میں میاں نواز شریف ایک صوبائی عہدے دار بھی رہے۔وہ بھی لاہور میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار بنکرشکست کے بعد تاریخ کے صفات میں گم ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی تو حالت یہ ہے کہ اس کے امیدوار کو بتانا پڑرہا ہے کہ میں بھی...
September 24, 2015
خدارا! دولت کےلیےجان مت لو

خدارا دولت کےلیے کروڑوں لوگوں کی جان مت لیجئے۔ پاکستان میں تقریباًدو کروڑ لوگ یرقان کی مختلف اقسام کے مریض ہیں اور یہ تعداد دنیا میں کسی بھی ملک کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتی ہے۔یرقان یا کالایرقان ہیپٹائٹس ایک ہی طرح کے مرض کے مختلف نام ہیں ۔یہ پانچ طرح کا مرض ہےاسکو ہیپٹائٹس اے،بی،سی،ڈی اور ای کے نام دیے گئے ہیں...
September 23, 2015
خدارا! دولت کےلیےجان مت لو

خدارا دولت کےلیے کروڑوں لوگوں کی جان مت لیجئے۔ پاکستان میں تقریباًدو کروڑ لوگ یرقان کی مختلف اقسام کے مریض ہیں اور یہ تعداد دنیا میں کسی بھی ملک کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتی ہے۔یرقان یا کالایرقان ہیپٹائٹس ایک ہی طرح کے مرض کے مختلف نام ہیں ۔یہ پانچ طرح کا مرض ہےاسکو ہیپٹائٹس اے،بی،سی،ڈی اور ای کے نام دیے گئے ہیں...
September 10, 2015
احتساب یا سیاسی مصلحت

اس امر سے ہم سب واقف ہیںکہ تیسری دنیا اور بالخصوص پاکستان جیسے ملک میں سیاسی جماعت کی حکومت کو سیاسی مصلحتوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا پڑتا ہے۔تقریباََ ستر سال کی تاریخ میں جب بھی سیاسی مصلحتوں اور ضرورتوں کو حکومتوں نے ترجیح دی تو اسکا نقصان اٹھانا پڑا۔یہ درست ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوا کرتا۔اور ہر سیاسی...
September 02, 2015
جناب زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے میاں نواز شریف کو یاد دلایا ہے کہ انہوں نے 90کی سیاست گویا انتقامی سیاست ازسرنو شروع کر دی ہے۔آصف علی زرداری نے اور بھی کافی کچھ کہہ دیا مگر کہنے کی وجہ خود جس طرح کہی وہ بھی کمال ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین ان کے قریبی دوست ہیں ۔زرداری صاحب نے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹرذوالفقار مرزاکی طرح ڈاکٹر عاصم کو بھی...
August 26, 2015
بھارتی وزراء اعظم کا اصرار

سرتاج عزیز صاحب کے مطابق 1996میں بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے میاں نواز شریف کو پارلیمانی انتخابات میں بڑی کامیابی پر مبارک باد کا خط ارسال کیا۔اس خط کا سفارتی آداب کے مطابق جواب ضروری اور اہم تھا اس لیے وزیراعظم نے ان کے مشورے پر بھارتی وزیراعظم کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ ان کو پاکستان کے دورہ کی دعوت اور باہمی اختلافات...
August 12, 2015
انحطاط کاشکار۔ وحشی معاشرہ

کیا یہ درست نہیں کہ وحشی بھی مہذب ہوتے ہیں۔ بالکل ہوتے ہیں وحشی اپنی اولاد اور بالخصوص لڑکوں کو قبیلہ کی روایات ،ضروریات ، اخلاقیات، معاشیات،سیاسیات اور ذہنی ارتقا اور وہ سب کچھ جو زندہ رہنے کےلیے بتاتا ہے جس کی ان کو ضرورت ہوتی ہے۔اگر وحشی اپنے قبائل اور خاندان کے بارے میں حساس ہوسکتا ہے تو پھر کیا باقی بچتا ہے کہ اس پر بات کی...