پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال، نوٹیفکیشن جاری

October 19, 2021


پنجاب حکومت نے ڈھائی سال بلدیاتی ادارے معطل رکھنے کے بعد بالآخر ان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ساتھ ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات بھی ختم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بھی سات ماہ پہلے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دے چکی ہے۔