دوسری شادی کرنے کیلئے شوہر نے بیوی کو سانپ کے ذریعے قتل کردیا

October 19, 2021

بھارت میں ایک شخص نے دوسری عورت سے شادی کرنے کی خاطر اپنی بیوی کو جان سے مارنے کے لیے سانپ کرائے پر لیا اور اس سے ڈسوا کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس شخص کا مقصد خاتون کے زیورات ہتھیانا اور دوسری عورت سے شادی کرنا تھا۔

سننے میں عجیب لیکن ایک حقیقت ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے قاتل سانپ سے مدد لی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 2020 میں رونما ہوا تھا لیکن تفتیش کاروں کو اس کے شواہد جمع کرنے میں ایک سال کا وقت لگا۔

مذکورہ کیس میں خاتون کے والدین نے داماد پر بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔