گورنر یوٹاہ اسپنسر کاکس نے کہا ہے کہ چارلی کرک کا مشتبہ قاتل حراست میں ہے، ٹیلر روبنسن نے اپنے دوست کے سامنے اعتراف کیا۔
ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران گورنر یوٹاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ٹیلر روبنسن نے رائفل پر پیغامات لکھے تھے، تفتیش کاروں نے رائفل اسکوپ کے ساتھ برآمد کیا۔
گورنر یوٹاہ نے کہا کہ ٹیلر روبنسن کو اس کے خاندان نے ہمارے حوالے کیا۔ گورنر یوٹاہ نے کہا کہ ملزم یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں زیر تعلیم نہیں تھا، زیر حراست ملزم یوٹاہ میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ چارلی کرک کا مشتبہ قاتل زیر حراست ہے، فارنزک شواہد قبضے میں لے لیے، ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔