یورپ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، براعظم افریقہ میں کمی

October 21, 2021

برسلز (جنگ نیوز )عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے پورے یورپ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 7فیصد بڑھے ہیں جبکہ براعظم افریقا میں کیسز میں کمی ہوئی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق منگل کو وبائی امراض کے اپنے ہفتہ وار جائزے میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ’دنیا بھر میں گذشتہ ہفتے تقریباً 27 لاکھ نئے کورونا کیسز اور 46 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔‘ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ ’کورونا کے سب سے زیادہ شرح والے دو علاقے یورپ اور امریکہ ہیں۔