کراچی: آپریشن کے دوران شرپسندوں کا کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ

October 21, 2021

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کے ڈی اے کی کارروائی کے دوران شرپسندوں نے حملہ کردیا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ جوہر بلاک 6 میں روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران شرپسندوں نے کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورت حال بگڑنے پر آپریشن روک دیا گیا ہے۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری کی کمی کے باعث آپریشن متاثر ہوا۔