ساڑھے 6 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے اب تک ملنے والے سب سے بڑے ڈھانچے کی نیلامی

October 21, 2021

ٹرائیسراٹوپ قسم کے ایک ڈائنو سار کا 6 کروڑ 60 لاکھ سال قدیم اور اب تک ملنے والے سب سے بڑے ڈھانچے کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا۔

نیلامی سے متعلق افراد کا کہنا ہے کہ یہ لگ بھگ دوملین امریکی ڈالرز میں فروخت ہوجائے گا۔ فرانس میں ہونے والی ٹرائیسرا ٹوپ کے ڈھانچے کی نیلامی کو ’بگ جان‘ کے نام سے جانا جارہا ہے۔

یہ ڈھانچہ تقریباً 60 فیصد مکمل ہے اور اس کی لمبائی 26 فٹ ہے، پیرسیئن آکشن ہاؤس ہوٹل ڈراؤٹ، فرانس کے مطابق اس کی فروخت سے 14 سے 18 لاکھ امریکی ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔

اس ڈھانچے کی صرف کھوپڑی 75 فیصد مکمل ہے اور یہ چھ فٹ چوڑی ہے، جبکہ اسکے دو سینگ تقریباً چار فٹ لمبے اور ایک فٹ چوڑے ہیں۔