جعلی بینک نمائندوں نے ایف آئی اے کو بھی نہ چھوڑا

October 22, 2021

بینکوں کے نمائندے بن کر فون کال پر بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پوچھنے والے جعل سازوں نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نہ بخشا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو بھی فیک کال آئی ہیں۔

کمیٹی کے چیئرمین محسن عزیز نے کہا کہ ان سے بھی جعلی کال پر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، معاملے کی تحقیقات کرکے ذمے داروں کو سزا دیں، نام پبلک کریں۔