پاکستان بھر میں سینما گھروں کی رونقیں بحال،فلموں کی نمائش شروع

October 23, 2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی عالمی وبا کے باعث بند پردہ سیمیں روشن ہونے کوتیارہیں، پاکستان بھرمیں جمعہ 22 اکتوبر سے سنیما گھروں کی رونقیں بحال ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 15 اکتوبر کو کورونا وائرس کے باعث پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ مکمل طور پرویکسین والے افراد کے لیے سینما گھر کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان بھرکے سینما گھروں نے انیمیٹڈ ایڈونچرسے لے کرسائنس فکشن پرمشتمل فلموں کی فہرست شیئرکی ہے ، تاہم فوری طور پرمقامی فلمیں ریلیز نہیں کی جارہیں۔کراچی کے ایٹریم سنیما میں جمعہ 22 اکتوبر کو ہولی وڈ فلموں ڈیون،رونزگون رونگ، وینم:لیٹ دیئربی کارنیج اور جنگل کروز کی نمائش کی گئی،ایٹریم سنیما میں ہفتہ 23 اکتوبرکوبھی یہی فلمیں دکھائی جائیں گی۔کراچی کے نیو پلیکس سنیما نے نے تاحال فلموں کی ریلیزکا شیڈول جاری نہیں کیا تاہم ویب سائٹ پرابوعلیحہ کی تھرلرفلم ادھم پٹخ اورسکینہ سموں کی انتظار سمیت دیگر فلمیں جلد اسکریننگ کے لیے درج ہیں۔جبکہ لاہور کےیونیورسل سنیماز میں جمعہ 22اکتوبر کوڈیون، میلیگننٹ،رونزگون رونگ،وینم:لیٹ دیئربی کارنیج،اتوار24اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ انڈیا ٹی 20ورلڈ کپ، جمعہ،29اکتوبر کواینٹلرز،جمعرات 5نومبر کواٹرنلز اور جمعہ 19 نومبر کوگھوسٹ بسلرز: آفٹرلائف ہولی وڈ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔