شہریوں کو سستی چینی کی فراہمی کیلئے 10مقامات پر موبائل پوائنٹس قائم

October 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے شہر کے 10 مقامات پر سستی چینی موبائل پوائنٹس قائم کردیے گئے ۔ ان 10 مقامات پر قائم موبائل پوائنٹس پر 90 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے گزشتہ روز گول باغ چوک پر سستی موبائل چینی پوائنٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے وسیم خاں بادوزئی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے کہا کہ موبائل چینی پوائنٹس کا مقصد چینی کے ریٹس کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے چینی کی قمیتوں میں استحکام رکھنے کیلئے کنٹرول ریٹ جاری کئے ہیں اگلے مرحلے میں مزید 10 سستی چینی موبائل پوائنٹس قائم کرینگے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو 5 کلو تک چینی کنٹرول ریٹ پر فراہم کی جائے گی۔