میگھن مارکل نے امریکی کانگریس کو خط میں کیا لکھا؟

October 23, 2021

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں کی فراہمی کے لیے ایک خط لکھا ہے جس پر امریکا اور برطانیہ کے سفارتکاروں سے معاملے میں مداخلت کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ کےمیجورٹی لیڈر چارلس شمر کو ایک خط بھیجنے کے بعد صحافی پیٹر ایلن نے امریکا اور برطانیہ کے سفارتکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملےمیں مداخلت کریں۔

ڈچز آف سسیکس نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں (Paid family leave) فراہم کرے۔

پیٹر ایلن نے سوشل میڈیا پر اس خط پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلی بار برطانوی شاہی لقب ایک جمہورت میں سیاستدانوں کی لابنگ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس نے 1776 میں پر تشدد انقلاب کے ذریعے تاج برطانیہ سے آزادی حاصل کی؟‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’برٹش رائلٹی کی امریکی فرنچائز واضح طور پر کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے تو اب دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے اس معاملے میں مداخلت کا وقت ہے۔‘