نالے میں گرنے سے محنت کش کی موت ڈی ایم سی ویسٹ نے جواب جمع کرادیا

October 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی کور ٹ میں قائم عدالت میں نالے میں گر کر جان ہونے والے شخص کی جانب سے ہرجانے کیس میں ڈی ایم سی ویسٹ نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کے ایم سی کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا،تفصیلات کے مطابق محنت کش عابد علی کے ورثا کی جانب سے حکومت سندھ اور ڈی ایم سی کے خلاف 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی ایم سی ویسٹ نے عدالت میں جواب جمع کرادیا، ڈی ایم سی ویسٹ کے مطابق ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، بارش کے دوران واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کے ایم سی نالوں کی نگرانی کرتے ہیں ۔جبکہ ایڈووکیٹ عثمان فاروق کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کوئی تعلق نہیں، کے ایم سی اور ڈی ایم سی اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمد عابدگزشتہ سال جولائی میں آفس سے گھر آتے ہوئے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئے تھے۔