آریان خان نے واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت پیش کردی

October 24, 2021

ممبئی ( آن لائن ) منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔آریان کے وکلا نے خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ہائیکورٹ کا رخ کیا جس کی تفصیلات بھارتی میڈیا نے جاری کردی ہیں۔آ ریان خان نے اپنے وکلا کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ان کی واٹس ایپ چیٹس جس طرح پیش کی گئی ہیں وہ بالکل غلط ہے، این سی بی نے ایسا اس لیے کیا تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث ٹھہرایا جائے۔انہوں نے اپیل میں مزید کہا کہ این سی بی نے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایا وہ دراصل پرانی چیٹ ہے، کسی بھی طرح ان مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا جس کے لیے کوئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔