تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کا اجلاس،ضمنی الیکشن پرتفصیلی تبادلہ خیال

October 24, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری کی زیر صدارت این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے سنٹرل پنجاب کا تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی وضع کی گئی، تنظیمی اجلاس سے سینیٹر اعجازاحمدچوہدری، جمشید اقبال چیمہ اور علی امتیازوڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پوری منصوبہ بندی کے تحت حلقے میں انتخابی مہم چلائیں گے، کارکنان کو نچلی سطح تک متحرک کردیا گیا ہے، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، رہنماؤں نے کہاکہ کرپٹ اور بددیانت اپوزیشن جماعتیں اپنی چوری کوبچانے کے لئے صرف اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں لگی ہوئی ہیں اور دربدر کی ٹھوکریں اپوزیشن کا مقدر بن چکی ہیں، اپوزیشن کو ملک وقوم کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، تحریک انصاف کے کارکنان گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچائیں، ملک کو موجودہ بحرانوں سے وزیراعظم عمران خان ہی نکالیں گے، کرپٹ اپوزیشن سڑکوں پر چیختی چلاتی رہے گی، ماضی کی کرپٹ حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں ہیں، پی ٹی آئی نے تمام وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا ہے، حکومت جلد معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو براہ راست سبسڈی دے گی ے، تنظیمی اجلاس میں عامر گجر، غلام محی الدین دیوان، میاں اکرم عثمان، کنور عمران سعید، رانا ساجد علی خان، شاہنواز چیمہ، نعمان اللہ چٹھہ، مبین حیات، مسرت چیمہ، روبینہ شاہین، ملک امانت علی، جواد حسن منج،علیم اللہ وڑائچ، ملک وقار چوہدری ندیم نثار،صفدر شاہ، رانا عارف، جاوید ضمیر ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔