آزاد کشمیر کا 74 واں یومِ تاسیس، تقریبات کا انعقاد

October 24, 2021


ریاستِ جموں و کشمیر میں آزاد حکومت کا 74 واں یومِ تاسیس منایا جا رہا ہے، اس موقع پر تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد، میر پور، نکیال اور راولا کوٹ سمیت مختلف شہروں میں یومِ تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم بلند کیئے گئے۔

مظفر آباد کے ہائی کورٹ پریڈ گراؤنڈ میں مرکزی تقریب منقعد ہوئی، جس میں قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے قومی پرچم لہرایا۔

میر پور آزاد کشمیر میں میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نکیال اور راولا کوٹ سمیت مختلف شہروں میں بھی یومِ تاسیس کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئیں۔

یومِ تاسیس کی تقریبات میں شہریوں، سول سوسائٹی، وکلاء اور انتظامی آفیسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔