کوئٹہ: موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

October 25, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)شاوکشاہ روڈ پر موٹرسائیکل چھننے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پانچ موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ افراد نے دو نوجوانوں سے موٹرسائیکل چھین لی اسی دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص حیدر علی شدید زخمی ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ شاوکشاہ روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ۔