جنت مرزا نے بھارتیوں کو کیا مشورہ دیا؟

October 25, 2021

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا نے کل کے ہائی وولٹیج میچ کے بعد بھارتیوں کو ایک مفید مشورہ دے دیا۔

جنت مرزا نے کل کے میچ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے موبائل فون پر میچ دیکھ رہی ہیں۔


ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بھارتیوں کر مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’موقع، موقع لیکن اب ٹی وی مت توڑنا۔‘

اُنہوں نے پاکستان کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللّہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔