سرجانی ٹاؤن، جوے کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 49 ملزمان گرفتار

October 26, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن پولیس نے جوے/سٹے کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں جوے سٹے کے اڈے سے 49 ملزمان گرفتار کئے گئے جس میں 7 نیٹ ورک آپریٹر اور 42 جواری شامل ہیں۔ملزمان کنیز فاطمہ اسٹائلش گارڈن کے قریب اندرون مکان جوے/سٹّے کا بڑا نیٹ ورک آپریٹ کررہے تھے ،گرفتار ملزمان سے ایک لاکھ روپے سےزائد نقدی ،34 عدد موبائل فونز، مختلف پرچیاں اور قماربازی میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمدہوئے۔ ملزمان میں سعادت علی عرف ساجد کالا ،محمد یوسف آکڑا ،کامران آکڑا ، رضوان ،منور ،ریاض ،ظفر الدین اور دیگر شامل ہیں۔ 9 موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا۔